اسلام آباد ( ادریس احمد اعوان سے)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات 2021 کیلئے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر45 میں سے 34 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی جبکہ دیگر 11 امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ بعد میں کریں گے۔پارلیمانی بورڈ نے تین نئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ برائے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے حوالے سے اپنی سفارشات سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے لئے پی پی پی کے حتمی امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر غوروخوص کے بعد 45 میں سے 34 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی جبکہ 11 حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہوئے ان میں آزاد جموں کشمیر ایل اے 1 میرپور 1 میں محمد افسر شاہد،ایل اے 2 میرپور 2 میں چوہدری عبدالمجید،ایل اے 3 میرپور 3 میں چوہدری محمد اشرف،ایل اے 5 بھنمبر 1 میں چوہدری پرویز اشرف،ایل اے 7 بھمبر 3 میں انیس احمد کشمیری،ایل اے 8 کوٹلی 1 سے آفتاب انجم ،ایل اے 9 کوٹلی 2 سے جاوید بڈھانوی ،ایل اے 11 کوٹلی 4 میں سردار محمد بشیر پہلوان ،ایل اے 12 کوٹلی 5 سے چوہدری یاسین ،ایل اے 13 کوٹلی 6 میں محمد ولید انقلابی ،ایل اے 14 باغ 1 میں راجہ خاور قیوم ایڈووکیٹ ،ایل اے 15 باغ 2 میں سردار ضیاالقمر ،ایل اے 16 باغ 3 میں سردار قمر زمان ، ایل اے 17 باغ 4 میں فیصل ممتاز راٹھور ،ایل اے 18 سدھنوتی و پونچھ 1 میں سردار امجد یوسف خان ،ایل اے 19 سدھنوتی و پونچھ 2 میں سردار سعود بن صادق،ایل اے 20 پونچھ 3 سے سردار یعقوب ،ایل اے 23 سدھنوتی و پونچھ 6 میں سردار محمد رئیس خان ، ایل اے 24 سدھنوتی و پونچھ 7 میں سردار عنایت اللہ عارف،ایل اے 26 نیلم ویلی 2 سے میاں وحید ،