پاک فوج کے زیراہتمام وادی لیپہ کے گاؤں منڈل کو ماڈل ولیج بنانے کے حوالے سے منڈل کے مقام پر جو روڈ بنائی جا رہی ہے اس پر سٹون پیچنگ کے ساتھ میں ٹریک بنایا گیا ہے اس کا باقاعدہ افتتاح بریگیڈ کمانڈر لیپہ اور مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے کیا اور ساتھ میں منڈل گاؤں کو ماڈل ولیج بنانے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کومکمل ماڈل سکول بنایا گیا ہے اس کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس،سکول کی عمارت کی بحالی، باتھ روم کا قیام، سکول میں پانی کی فراہمی کے ساتھ سکول میں فرنیچر کی فراہمی، سکول میں بجلی، فٹ پاتھ کا قیام منڈل گاؤں میں 800 پھلدار اور درختوں کی شجر کاری،راستے کی تعمیر نو کی گئی ہے پاک فوج کی جانب سے منڈل گاؤں میں جو روڈ بنائی گئی ہے اس کے ساتھ ٹریک اور اس میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔عوام علاقہ نے پاک فوج کے منڈل گاؤں کو ماڈل ولیج بنانے کے حوالہ سے اقدامات کو خوب سراہا ہے اور پاک فوج، بریگیڈ کمانڈر لیپہ اور مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ ادا کیا

4Aqeel Raja and 3 others