وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر کے یتیم بچوں بیوہ عورتوں اور بے سہارا خاندانوں کی کفالت کا کام اللہ رب العزت نے ہم سے لیا‘ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانے پرچھوٹی عمر میں یتیمی کیا ہوتی ہے میں بخوبی جانتا ہوں،موجودہ مہنگائی نے دور میں ضروریات پوری کرنا کتنا مشکل ہے۔ ختم نبوت، تیرویں ترمیم،مالیاتی خودمختاری،لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے افراد کے اہلخانہ کی کفالت،یتیموں کی کفالت جیسے کام اس حکومت کے کریڈٹ پر ہیں جس پر ہمارا ہر کارکن فخر کر سکتا ہے۔ الیکشن ایک منٹ بھی لیٹ نہیں ہو گا،‘ یہاں کی اسمبلی با اختیار ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی کا بھرپور جواب دینگے، الیکشن کشمیر بچانے کیلئے انتہائی اہم ہے،کشمیر رہا تو سب کچھ ہوتا رہے گا۔پی ٹی آئی دریا گنگا ہے جو ادھر گیا نہا کر پاک ہو گیا۔ ہمارے ساتھ اللہ پاک اور عوام کی قوت ہے، کشمیری شہداء کے وارث ہیں‘کشمیر کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، تبدیلی سرکار کے آنے کے بعد تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوااور عام آدمی کی مشکلات بڑھ گئیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب کی کمر توڑ دی۔ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا، 50پچاس سال کے لوگوں کو کیسے بیروزگار کریں، اللہ کی ذات رزق دینے والی ہے۔رزق کے دروازے بند نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پلندری کے دوران مختلف مقامات پر منصوبہ جات کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے دورہ سدھنوتی کے دوسرے روز بھی اربوں روپے مالیت کے مختلف منصوبہ جات کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی تراڑکھل بلوچ سڑک، کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر تراڑکھل، 18 کروڑ 52 لاکھ مالیت کی 12 کلومیٹر روڈ بلوچ جھنڈا بگلا براستہ تالا واری روڈبوائز پرائمری سکول بیٹھک کا افتتاح جبکہ بلوچ کے مقام پر 6 کروڑ 24 لاکھ روپے کی مالیت کے آر ایچ سی بیٹھک، 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی بائی پاس روڈ، 35 لاکھ روپے مالیت کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تراڑکھل کے OPD بلاک، 8 کروڑ 66 لاکھ لاگت سے تعمیر ہونے والے تحصیل دفاتر بلوچ،14کروڑ 24لاکھ روپے سے تعمیر کی گئی گریٹر واٹر سپلائی سکیم بلوچ،ساڑھے 6 کلومیٹر بلوچ تا سرساوہ روڈمالیت 17 کروڑ 90 لاکھ روپے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پروزیر قانون و پارلیمانی امور ان لینڈ ریونیو سردار فاروق احمد طاہر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی عامر الطاف،ایم ایل اے سحرش قمر، مشیر حکومت سردار نسیم سرفراز،ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز اختر اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آکر لوٹ مار کا خاتمہ کیا، ممبر کشمیر کونسل بننے کیلئے اروبوں روپے کی بولی لگتی تھی۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ قرآن پاک پر حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں‘جن کا ایمان ہی ختم ہو جائے ان کا کیا بچے گا، جس نے بھی جماعت کو چھوڑاووٹراسے نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے یتیموں اور بیواؤں کیلئے فنڈز قائم کیا، ان کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے آئندہ بھی کامیاب ہوں گے۔