آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ عام انتخابات 2021کیلئے آزاد کشمیر کے33حلقہ جات کیلئے موجودہ انتخابی فہرستہا کو تیار/Updateکرتے ہوئے حتمی انتخابی فہر ستہا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو مورخہ03-06-2021سے نافذالعمل ہو چکی ہیں۔یہ بات سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن(ترجمان) نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔