اسلام آباد(ادریس اعوان سے )آزاد پتن حادثہ گاڑیوں کے تصادم میں جاوید نامی شخص جانبحق صغیر چغتائی و دیگر کی تلاش جاری
ممبر اسمبلی صغیر چغتائی و دیگر کی تلاش کے لیے سرگرمیاں تیز تاحال سراغ نہ لگ سکا
ریسکیو 1122 پلندری کی تفصیلات کیمطابق سردار صغیر چغتائی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی مہران کار جو کہ جاوید نامی شخص چلا رہا تھا سے ٹکرا گئی جس سے المناک حادثہ ہوا دونوں گاڑیاں دریا میں چلی گئی جاوید نامی شخص اڈیالہ راولپنڈی ک رہائشی تھا پلندری فیکٹری میں کام کرتا تھا جاوید کیساتھ اس کا بیٹا بھی سوار تھا جاوید کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی بیٹا زخمی ہے جسے کہوٹہ ریفر کیا گیا ہے جاوید کی ڈیڈ باڈی راولپنڈی ریسکیو کے حوالہ کر دی گئی ہے صغیر چغتائی کی گاڑی تا حال لاپتہ ہے جسکی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق دریا میں گرنے والے افراد مین زندہ بچنے کی بہت کم امید ہے عوام کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پہنچنا شروع ہو گئے