باغ(وائس آف کشمیر نیوز)سابق سنیئر وزیر آزاد کشمیر وپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار قمرالزمان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس ایک ہی چیز ہے جو ایک دوسرے سے پیدا ہوتے رہتے ہیں ،مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی وہ 72سالوں پر بھاری ہے ، آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیرمیں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور حکومت بنانے میں ہمارا کردار مثالی ہوگا انہوں نے کہا کہ میرے نو ماہ کے دور حکومت میں 672 ادارے قائم کیے جن میں160باغ میں لائیں ،اور نو ماہ میں 42سو نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر کے آزاد کشمیر کی تاریخ رقم جو آج تک کوئی نہیں کر سکا میں کالج آف ایجوکیشن جو میری مرضی کے بغیر راولاکوٹ میںسنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا تھا یہ ادارہ میں نے باغ میں لایا ،ویمن یونیورسٹی دی جس میں ہماری بچیاں اعلیٰ تعلیم گھر بھیٹے حاصل کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں نے باغ کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑا ستم ظریفی یہ ہے کہ بی سی ڈی پی کے 88کروڑ روپے نااہل وزیر موصوف نے باہر یہاں سے شفٹ کروائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ سادات میں اپنے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت سٹی صدر سید فاروق شاہ تھے ،جلسہ سے امیدوار حلقہ وسطی باغ سردار ضیاء القمر، سید عباس شاہ،سید نسیم حسین شاہ،خان سلیم خان،یاسر سلطان گردیزی،طاہر انور،ساجد مہدی،ندیم شاہ،گلفراز کیانی،سید لیاقت شاہ،غفران امتیاز،یاسر گردیزی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سے سینکروں کارکنان نے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا اور شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ میں عوام کے حقوق کے لیے جیلیں کاٹی ہیں اور میں نے عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی اب کی بار اگر عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو باغ کے ریکارڈ تعمیروترقی کروں گا سرشدار میر اکبر خان نے موجودہ پانچ سالہ دور اقتدار میں 20سال پیچھے کردیا ہے باغ کے اندر کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لا سکے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ وسطی باغ سے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کو بڑا سرپرائز دے کر تاریخ رقم کروں گا میں پورے حلقہ وسطی باغ کا چکر لگایا گائوں گائوں ،قریہ قریہ گیا عوام کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا جوش وخروش دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتی وسطی باغ کے عوام میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کروں گا انہوں نے کہا کہ وسطی میں میں بڑی بڑی گاڑیاں لے کر چلنے والے الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار ہونگے موجودہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا ہے مسلم لیگ ن وسطی باغ کے اندر کوئی تعمیروترقی نہیں کر سکی اور نہ ہی کوئی میگا پراجیکٹ دینے میں کامیاب ہوئے ہیں میں کامیاب ہو کر میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کروں گا اور تعمیروترقی کا آغاز کروں گا ۔ ۔