وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر کے ترجمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بلاول کو آزادکشمیر الیکشن قوانین سے متعلق ان کی جماعت نے غلط بریف کیا، انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت آزادکشمیر یا وزیراعظم آفس کا کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر بااختیار ادارہ ہے،آزادکشمیر کا الیکشن کمیشن کئی ماہ سے ووٹرفہرستوں کی تیاری میں مصروف ہے، حتمی ووٹرفہرستوں کی اشاعت سے قبل بارہا مجوزہ فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور ان کے دفتر کو ملوث کرنے کی بات بلاول شاید لاعلمی میں کہہ گئے، بلاول یا ان کی جماعت کو انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ہیں تو اس کا قانونی طریقہ کار موجود ہے