، فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر۔ فوٹو:فائل

مظفر آباد: آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا، جس کے  بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

آزاد کشمیر کابینہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی ہے اور بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا گیا ، جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے ہر حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لئے 5 کروڑ روپے فی حلقہ خرچ کرنا چاہتی ہے، فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔