نیلم (وائس آف کشمیر)ضلعی دفتر سپورٹس بورڈ کو تالے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عملہ سمیت غائب الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے فہرستیں الیکشن کمیشن کے عملے کو دفتر بند ہونے کی وجہ سے موصول نہ ہو سکیں تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ جب الیکشن ڈیوٹی کے سلسلہ میں سرکاری ملازمین کی اسم وار فہرستیں حاصل کرنے کے لئے جب سرکاری حکم نامہ لے کر ضلعی دفتر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر شاہ کوٹ پہنچا تو وہاں دفتری اوقات کار میں دفتر کو تالے لگے ہوئے تھے ضلعی سپورٹس آفیسر عملہ سمیت غیر حاضر پایا مقامی لوگوں کے مطابق سپورٹس آفس اکثر بند رہتا ہے،کئی عرصہ سے ضلعی سپورٹس افسر غائب نائب قاصد نے شیپ فارم کھولا ہوا ہے اکثر اوقات نیلم کے جنگلوں میں بھیڑ بکریوں کا چارہ اکھٹا کرنے کیلئے دیکھنے کو ملتا ہے،عوامی حلقوں کی جانب سے سپورٹس عملہ کی غیر حاضری پر حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔