میرپور( وائس آف کشمیر نیوز) ڈپٹی کمشنر میرپور میر بدرمنیر نے اتوار کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اب اتوار کو بھی کاروبار کھلے رہیں گے۔تاجروں کا خیر مقدم ،صدر انصاف ٹریڈ ونگ سٹی میرپورراجہ خالد محمود خان نے کہاہے کہ تاجر برادری ڈپٹی کمشنر بدر منیر کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اتوار کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا اور اب جمعتہ المبارک کو پورے ملک کی طرح میرپور میں چھٹی ہو گی جو احسن اقدام ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام سے تاجر برادری میں خوشی کی لہر ڈور گئی ۔گزشتہ روز جنرل سیکرٹری PTI ٹریڈ ونگ آل آزادکشمیر و سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل شجاع مجاہد،صدر ٹریڈ ونگ PTI راجہ خالد محمود خان،چیف آرگنائز انجن تاجراں نواز رتیال کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات اتوار کی چھٹی ضلع میرپور میں ختم کرنے کا مطالبہ رنگ لے آیا ڈپٹی کمشنر بدر منیر فوری طور پر انجمن تاجراں میرپور کا مطالبہ مانتے ہوئے ھوم سیکرٹری آزاد کشمیر کو خط تحریر کیا ۔جس کی وجہ سے اتوار کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا