باغ ( وائس آف کشمیر نیوز)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاہے کہ عوام قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ ‘نواز شریف نے ووٹ کی طاقت سے ملک کو معاشی اور اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا تھا ۔ ‘پوری قوم نواز شریف کے ساتھ تھی ‘ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی ۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار باغ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ دلوں کے وزیر اعظم نواز شریف کی خدمت کی سیاست نے اسلام، پاکستان اور ملک دشمن قوں کے ایجنڈے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اصولوںکی سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہا جھوٹوں کی سیاست کا ب ہمیشہ کے لئے بند ہوچکا ہے ۔انہون نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ نواز شریف کو اقتدار سے ہٹا کر مقاصد حاصل کر لیں گے آج وہ ہی لوگ پریشان ہیں اور اب جان چھڑانے کے لئے ہاتھ پائوں ما ررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن خدمت اور کام کی بنیاد پرعوام کی نظروں میں سرخرو ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔انہون نے کہا کہ پورا پاکستان محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اس ملک کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )دیا، خیبر سے کراچی ‘ہزارہ موٹر وے ‘میٹرو بس ‘ہسپتالیں ‘سکولز ‘کالجز ‘سڑکوں کا جال بچھایا اور یہی وہ کام ہیں جو قائد پاکستان کو دیگر رہنماوں سے ممتاز کرتے ہیں۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئی ۔