باغ (وائس آف کشمیر نیوز)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ 26جولائی کا سورج جماعت اسلامی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا،ہماری جنگ اس فرسودہ نظام سے ہے جو عوام کو حقوق دلانے کے بجائے سرمایہ داروں اور ظالموں کو تحفظ فراہم کررہاہے ،جماعت اسلامی کو عوام موقع دیں تو بنیادی مسائل پانچ سالوں میں حل کردیںگے،شہداء کشمیرکے مقدس خون کو رائیگاں کرنے کی سازش کو ناکام بنائیںگے،عوام لوٹا پارٹیوں کو عبرت کا نشان بنائیں،قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے عوام کے مخلص نہیں ہوسکتے،جو آج دستیاب نہیں وہ کل عوام کو کہاں ملیںگے،عوام ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کے سنگ چلیں،ہمارے ہوتے ہوئے نہ کوئی کشمیرکاسودا کرسکتاہے اور نہ ہی مظلوم پر ظلم کرسکتاہے،اسمبلی کے اندر او رباہر ہر جگہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑری ہے ،ظالموں کاقبر تک پیچھا کروگا،ان خیالات کااظہارانھوںنے دھوندار آویڑہ اور دیگر مقامامات پر انتخابی مہم کے دوران عوامی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان موقعوں پر درجنوں افراد نے عبدالرشید ترابی کی حمایت کا اعلان کیا،عوامی جرگوں سے جے آئی یوتھ کے صدر نثار شائق،امیر ضلع عثمان انور خان،امیر حلقہ مولانا ہدایت اللہ ،خورشید چغتائی ،جے آئی یوتھ ضلع کے صدر عثمان حنیف ،ساجد شفیق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عوامی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ کرلیاہے ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کریںگے،عوام کو کسی بھی آزماش پر نہ کبھی چھوڑ ہے اور نہ آئندہ چھوڑیںگے،عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے پورے آزاد کشمیراور مہاجرین کے حلقوںمیں 34امیدوار میدان میں اتارے ہوئے ہیں،جماعت اسلامی اچھی پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی عوام کی شاندار خدمات اور تحریک آزادی کشمیرکے لیے بے مثال کردار کے ساتھ میدان میں ہے،ہم ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کررہے ہیں،تعلیم اور صحت کے میدان میں ہمارے خدمات قوم کے سامنے ہیں،عوام اچھا فیصلہ کریں اچھی حکومت عوام کو دیںگے۔