مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قانون ساز اسمبلی وسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزادکشمیر عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ میرے لئے تحریک انصاف کے تمام کارکنان قابل احترام ہیں آزادکشمیر کی عوام بہتر مستقبل کے لئے تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نعرہ ریاست مدینہ کو پروان چڑھانے کے لئے جس طرح پاکستان کے اندر عمران خان نے کرپشن کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے لوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں جمع کروایا اسی طرح آزادکشمیر کے اندر بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور ان چوروں، لٹیروں کا کڑا احتساب کرے گی جنھوں نے آزادکشمیر کی عوام کے حقوق غضب کئے اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے، انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر تحریک انصاف اس وقت سب سے بڑی قوت بن چکی ہے، کارکنان میرا قیمتی اثاثہ ہیں حکومت میں آکر کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ان شاء اللہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے عوام ووٹ کی پرچی سے ان تمام چوروں، لٹیروں کو مسترد کریں جنھوں نے آزادکشمیر کی عوام کو سنہرے خواب دیکھائے اور حکومت میں آ کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔