مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر ، سردار مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 29 جُون2021ء بروز منگل بوقت10:00بجے دن بمقام بلاک نمبر 12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کر لیا ہے۔اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ سے بغرض اطلاع عام نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میںنظر ثانی میزانیہ 2020-21 و تخمینہ میزانیہ2021-22(ترقیاتی و غیر ترقیاتی) پیش کیا جائے گا۔ شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔