مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز)پاکستان تحریک انصاف حلقہ کھاوڑہ کے نامزد امیدوار راجہ منصور خان کی حلقہ انتخابات میں سیاسی اینگز جاری دیگر پارٹیوں سے لو گ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں راجہ منصور خان کی مقبولیت میں دن بدن کھاوڑہ میں اضافہ ہو رہا ہے شمولیتی پرواگرام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ منصور خان نے کہا کہ کھاوڑہ سے باریاں بدلنے والوں نے عوام کو ترقی کے بجائے دلدل میں دھنس دیا اب عوام ان باریاں بدلنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی انشااللہ گھر گھر جا کر عوام میں شعور پیدا کریں گے کھاوڑہ کی عوام سیاسی ٹھیکیداروں سے جان چھڑانا چارہی ہے اب کی بار ان سیاسی پنڈتوں کو منہ کی کھانی پڑھے گی اس موقع پر انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف بر سراقتدار آکر آزاد کشمیر کے وسائل میں اضافہ کریگی اور ریاست کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرکے ریاست کو خود کفیل بنائیں گے ، اور نوجوانوں کو میرٹ پر سرکاری ملازمتیں مہیا کرنے کے لئے تمام اداروں میں اصلاحات لائی جائیں گی اور پبلک سروس کمیشن کو وفاق کی طرز پر تشکیل دیا جائے گا ، آزاد کشمیر کے اندر اداروں کو استحکام دیکر بہتری لائیں گے ، اور اداروں سے بیرونی مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ، سیاحت اور ہائیڈرل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، روزگار سکیم کے تحت آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرضے دیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھاوڑہ میں مختلف مقامات پر شمولیتی پروگرامات سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر متعدد شخصیات نے پیپلزپارٹی’ مسلم لیگ ن ، مسلم کانفرنس اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا نئے شامل ہونے والوں میں چوہدری ذیشان مشٹمبہ’حاجی عبدالرزاق اعوان پوٹھا کچیلی ‘راجہ ظفر بالاں باڑیاں سے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔