چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر شکیل قادر خان نے ہفتہ کے روز ضلع جہلم ویلی کا دورہ کیا۔جہلم ویلی آمد پر آزاد جموں وکشمیر پولیس کے دستے نے چیف سیکرٹری کو سلامی پیش کی۔ چیف سیکرٹری کو جہلم ویلی میں ڈپٹی کمشنر طارق محمود کی جانب سے ڈی سی آفس میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے چیف سیکرٹری کو ضلع جہلم ویلی میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال اور کورونا ویکسینین کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی جبکہ مختلف محکمہ جات کے ضلعی آفیسران کی جانب سے بھی چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی میں آٹا کی بروقت فراہمی بہر صورت ممکن بنائی جائے اور جہاں کہیں اس حوالہ سے مشکلات درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے لوگوں کے زمینوں کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ کوہالہ پاور پراجیکٹ کی فزیبلٹی کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم ویلی میں جرائم کی شرح کم ا س کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے جہلم ویلی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کرونا ویکسین لگائی جائے اور اس حوالہ سے انتظامیہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ ملکر ایک موثر آگاہی مہم شروع کرے۔ازاں بعد چیف سیکرٹر ی شکیل قادر خان نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس جہلم ویلی کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ راجہ سعید نے چیف سیکرٹری کوبریفنگ دی۔ چیف سیکرٹر ی نے کہاکہ ضلع جہلم ویلی میں جاریہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔Visit the COVID-19 Information Center for vaccine resources.Get Vaccine Info1 ShareLikeCommentShare