آزادکشمیر کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دیدی
کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں آئی پی پی پیز پر ایک فیصد ٹیکس کی شق مسترد کر دی گئی بقیہ بل منظور
ایک فیصد ٹیکس آزادکشمیر کے ساتھ زیادتی ہے کابینہ
مسلم لیگ ن کی حکومت نے 5 سال عوام کی خدمت کی راجہ فاروق حیدر خان
آزادکشمیر کا کوئی بھی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں 5 سال پہلے اور بعد کا فرق واضح ہے راجہ فاروق حیدر خان
مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنانے جارہی ہے جسے روکنے کے لیے عمران خان حکومت پاکستان کے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر
حکومت پاکستان کے وزرا ادارے اور تمام وسائل آزادکشمیر کے الیکشن کو فتح کرنے پر لگا رہی ہے راجہ فاروق حیدر خان
حکومت پاکستان کی مداخلت کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے راجہ فاروق حیدر خان
آزادکشمیر کے اندر پری پول رگنگ کے خلاف پوری اسلام آباد اور آزادکشمیر میں بھرپور مزاحمت کرینگے وزیر اعظم آزادکشمیر