آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا آخری اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ بطور سپیکر یہ میر ا آخری اجلاس ہے۔ اس پورے عرصہ کے دوران میں نے کوشش کی کہ ایوان کو متوازن طریقے سے چلاؤں۔ میرے ساتھ حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بھرپور تعاون کیا جس پر میں حکومتی و اپوزیشن تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔