ہٹیاں بالا( وائس آف کشمیر نیوز)آزاد کشمیر بھر میں تعمیر وترقی کاجال بچھایا ضلع جہلم ویلی کو دس ارب روپے کے فنڈز دئیے جو ماضی کی کوئی حکومت نہ دے سکی پی پی پی کے قائدین جھوٹی خبریں نہ لگائیں چکار میں نہ کسی نے کسی پر فائرنگ کی نہ قاتلانہ حملہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے الیکشن نہیں جیتے جاتے اشٹام دینے والوں اور بیوہ و غریب خواتین کو جعلی امدادی چٹیں دینے والوں کوجیل بھیجواوں گا ضلع جہلم ویلی کے عوام ایسی کسی تانگہ پارٹی کاحصہ نہ بنیں جو کشمیر کشمیریوں کے تشخص اور لاکھوں کشمیریوں کے عزت وقار کو داو پر لگائے کشمیر کے وارث ہم ہیں کشمیر نہ صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کھانڈا بیلہ میں کارکنان مسلم لیگ ن کے اجتماع سے دھواں دار خطاب انہوں نے کہاکہ اہلیان کھانڈا بیلہ حلقہ سات کے جملہ شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا 11جولائی کو ہٹیاں بالا میں جلسہ ہو گا جس میں جملہ کارکنان نے بھر پور شرکت کرنی ہے آجکل اخبارات میں سرخیاں بھی خریدی جا رہی ہیں اور چند لوگوں کو نیچے سے اوپر اٹھایا جاتا ہے حلقہ سات میں دو اور امیدوار بھی تھے جبکہ پارٹی کی ہائی کمان نے کہا کہ حلقہ سات و چھ میں سے میں خود الیکشن لڑوں مسلم کانفرنس۔ پی پی پی۔جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے ملکر ٹکٹ تقسیم کئیے ایک دوسرے کو دھکا لگا کر جتوانے کے لیے اوٹ پٹانگ باتیں اور بیان بازی میں مصروف ہیں جبکہ ایک مجھے ہرانے کے لیے یہ لوگ کس حد تک آگے نکل گئے کہ کشمیر اور کشمیریوں کے تشخص و وقار کو دائو پر لگا دیا جبکہ پاکستان میں تبدیلی چند دنوں کی مہمان ہے اگر حلقہ چار اورچھ میں جو اشٹام پیپرز دیکر اور پیسے دیکر لوگوں کا ایمان خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام وہ اشٹام سنبھال کر رکھیں انکا حشر دنیا دیکھے گی انہوں نے کہا کہ پی پی پی والوں سے میں کہتا ہوں کہ جھوٹی خبریں نہ لگایا کریں چکار میں نہ تو کوئی فائرنگ ہوئی نہ کسی پر قاتلانہ حملہ یہ سب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے عوام کی ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں آج پاکستان میں عمران خان نے پوری قوم کو تقسیم کر دیا آزاد کشمیر میں یہ قبیلائی تعصب اور تقسیم کر کے الیکشن جیتنے کی کوشش کرنے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ہم سب کشمیری ہیں اور ایک قوم ہیں مجھے کہا گیا کہ آزاد کا لفظ ہٹا دیں اور میں نہیں مانا میں نے انکے بہت سے رازوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ میں ان سے پردہ اٹھاوں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم ومحکوم ہمارے کشمیریوں بھائیوں بہنوں بزرگوں اور بچوں پر ہندوستان ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور یہ بزدل آدمی کہتا ہے میں نے تقریر اچھی کر لی اور ساتھ والے ایسے ناچ رہے ہیں جیسے تقریر سنتے ہی ہندوستان نے کشمیر سے فوجیں نکال لیں باتوں سے کچھ نہیں ہوتا کشمیر کے ہم وارث ہیں اور کشمیر کو نہ صوبہ بننے دیں گے ناضم ہونے دیں گے اس غلط فہمی میں کوئی نہ رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بیوہ یتیم ناداروں کے لیے خصوصی فنڈز قائم کئیے ہیں انکا ڈیٹا ٹھیک سے مرتب ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت بل لانے والا میں ہوں اور مسلم لیگ ن کی پوری قیادت نے ختم نبوت بل کو اسمبلی میں پیش کیا اور ختم نبوت قانون پاس کرایا جبکہ یہ پی پی پی مسلم کانفرنس ،پی ٹی آئی سب اسکے مخالف تھے آج سب کریڈٹ لینے کی دوڑ میں لگے ہیں پی ٹی آئی کا یئرمین کہتا ہے کہ میں فاروق حیدر خان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا اور اس نے کہا کہ کسی دوسرے مسلک کابندہ اسکے حلقہ میں کھڑاکرو یہ ہیں انکے کشمیر اور کشمیریوں کے لیے ہمدردیاں اور کارنامے جو سب سامنے ہیں انہوں نے کہا ناراض کارکنان کے گلے شکوے دور کریں گے عمران خان جو آزاد کشمیر کا جھنڈا ہاتھ میں نہیں پکڑتا وہ اس خطہ کے عوام کے ساتھ کیا اچھا کرے گا یہ چوچو کامربہ ہے پارٹی کے صدر کو پارٹی سے دور رکھا ہوا ہے انکی حالت یہ ہے کہ ایک امیدوار پارٹی صدر کی مخالفت کرتا ہے میں آپ سے کہتا ہوں کہ یہ لوگ کشمیر اور کشمیریوں کے مخالف ہیں انکو سر پر نہ بٹھائیں ورنہ آپ کل کو روئیں گے پاکستان کے حالات دیکھ کر آپ کوسمجھ جانا چائیے انہوں نے کہا کہ وہ ایک کروڑ نوکریاں کدھر گئیں دس لاکھ گھر کدھر گئے کیا یہ تبدیلی ہے کہ جھوٹ فراڈ میں آگے نکل جائوکشمیر میں ایسا نہیں چلے گا نا اس خطہ کے اندر لوٹے اکھٹے ہو کر تبدیلی لارہے ہیں ہمارے پاس بھی لوٹے تھے وہ دفعہ ہوگئے جماعت چھوڑ بھی سکتے ہیں مگر کوئی وجہ تو ہو اس موقع پر ضلعی صدر فرید خان و دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی خطاب کیااور مسلم لیگ ن کو حلقہ سات و چھ سے بھر پور کامیاب کرانے کاعہد کیا۔