راولاکوٹ ( وائس آف کشمیر نیوز )وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء و الیکشن کمپین کمیٹی کے وائس چیئرمین سردار تنویر الیاس خان بارہ جولائی بروز پیرکو حلقہ پانچ اور وسطی باغ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج پیر بارہ جولائی بوقت سہ پہر ساڑھے چار بجے ایل اے 22 پونچھ 5 بیگم شاہدہ صغیر خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ عام بمقام جنڈاٹھی ہیلتھ سینٹر کے مقام پر منعقد کیا جارہا ہے جلسہ عام سے وفاقی وزیرِ امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سردار تنویر الیاس خان خطاب کریں گے جبکہ پیر کے روز ہی شام ساڑھے چھ بجے وسطی باغ میں ہاڑی گہل کے مقام پر منعقد ہونے والے جلسہ عام سے بھی علی امین گنڈا پور اور سردار تنویر الیاس خان خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس خان اسی حلقہ انتخاب سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔