راولاکوٹ ( وائس آف کشمیر نیوز) آزادکشمیر کے سابق صدر ، سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر تین ، چار سٹی راولاکوٹ سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے محدود بجٹ میں یونیورسٹیان ، میڈیکل کالج بنائے اور کئی میگا پراجیکٹ دیئے ۔ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کئی گنا ترقیاتی بجٹ ہونے کے باوجود کوئی بھی خاطر خواہ کام نہیں کرواسکی ۔آزادکشمیر میں گزشتہ پانچ سال کے دوران میگا پراجیکٹ تو دور کی بات چھوٹے منصوبوں پر بھی کرپشن کی گئی جس کا نتیجہ ان حکمرانوں کو بھگتنا ہوگا ۔عوام آج پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ کارکردگی سے مطمئن ہو کر جماعت میں شامل ہورہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار سردار یعقوب خان نے حسین کوٹ کے مقام پر کیپٹن حسین خان شہید کے فرزند سردار محمد شریف خان اور دیگر ساتھیوں کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسردار یعقوب خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے درجنوں افراد خاندانوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے اس موقع پر سابق صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ حلقہ سے منتخب نمائندہ عوام کے حقوق کو حل کروانے میں ناکام رہا، راولاکوٹ کی مختلف محکمہ جات کی جو پوسٹیں دوسرئے اضلاح میں شفٹ کی گئی اس پر بھی کوئی آواز بلند نہیں کی گئی، عوام اب باشعور ہو چکے ہیں، وہ 25جولائی کو ایسے نمائندئے کا انتخاب کریں گئے جو ان کے مسائل حل کروانے کی اہلیت رکھتا ہو،ہم پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کی عزت نفس و حقوق کا بھرپور خیال رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی بر سر اقتدار آ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرئے گی اور تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کشمیریوں کی نظریں لوگوں کی نظروں کا محور پاکستان پیپلزپارٹی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے گذشتہ ادوار میں جو تعمیر و ترقی، اداروں کی آزاد کشمیر میں بنیا درکھی اس کی مثال نہیں ملتی، میرئے دور اقتدار میں پونچھ ڈویژن میں جو تعمیر و ترقی کی ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت سازی کرئے گی،آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے،گذشتہ پانچ سالوں میں پونچھ کے لوگوں کا استحصال کیا گیا ،مگر عوام کے منتخب نمائندوں نے محض خاموش تماشائی کا کردار ادا کیاپاکستان پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں جو کام شروع کیے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔ پونچھ کے نمائندے پانچ سال تک خواب خرگوش میں رہے اور عوام کے حق دلانا میں مکمل ناکام رہے۔ سابق صدر نے کہا کہ انشا اللہ ہم آزاد خطہ کو رول ماڈل بنائے گے اور کشمیر کی آزادی کی راہ ہموار کرے گے۔ کارنر میٹنگز میں مختلف جماعت سے مستفی ہو کر کثیر تعداد میں لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،سردار یعقوب خان نے تم آنے والوں کو خوش آمدید کہ ساتھ اس بات کا یقین دلایا کے وہ انشااللہ ان کی امید یوں پہ اترنے کی بھرپور کوشش کرے گے اور گذشتہ ادور کی طرح تعمیر و ترقی جاری رہے۔