دھیرکوٹ( وائس آف کشمیر نیوز)قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا یونین کونسل رینگولی اور یونین کونسل رنگلہ میں شمولیتی پروگرامات میں شرکت۔ہنس چوکی باڑیاں رنگلہ سے درجنوں شخصیات اپنے خاندانوں سمیت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شامل۔اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ریاستی سیاسی جماعتوں نے آزاد کشمیر کے اندرسیاسی ماحول گندا کر دیاہے۔گزشتہ دس پندرہ سالوں سے نظریاتی انتشار کو فروغ دیا گیا۔5اگست سے نریندرمودی کے غیر آئینی اقدام کے بعد ضروری ہو چکا ہے ریاست جموں و کشمیر کے عوام ملکر اپنے آباؤ اجداد کی جماعت تحریک آزادی کشمیر کی وارث جماعت کو مضبوط کریں۔ نواز لیگ نے آزاد کشمیر کو نظریاتی اور معاشی طور فکری طور پر بدحال کر دیا ہے یہ ریاست آپکا گھر ہے مسلم کانفرنس ریاست کی وارث ہے۔آزاد کشمیر کے الیکشن کا بلواسطہ یا بلاواسطہ تحریک آزادی پر اثر پڑتا ہے۔حالات دکھائی دے رہے کہ مسلم کانفرنس پور ے آزادکشمیر سے بہتر نتائج دے گی لوگوں کے اندر غیرمعمولی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔سیاسی ٹھیکیداروں سیاسی سودا گروں کے حملوں کے باوجود کارکنان استقامت سے کھڑے ہیں۔اپر بلٹ لوئر بلٹ کا کوئی تصور نہیں۔دس پندرہ سال سے چنگیوں اور ٹھیکوں کو بچانے کے لئے آج براری کا پتہ کھیلا جا رہا ہے ایک پارٹی کے عہدیدار ہو کر دوسری پارٹی کے امیداور کی سپورٹ کرنا کونسا نظریہ کونسی سیاست ہے۔آج لوگوں کے اندر سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے ووٹ اک قومی امانت ہے آپ کا جس کو دل چاہے ووٹ دیں اللہ سے دعا کر کے رہنماء لیں جہاں آپکا ضمیر مطمئن ہو وہاں ووٹ دیں اللہ نے توفیق دی اختیارات ملے تو تعمیر و ترقی کا جال بچھائیں گے۔نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔آپ نے درست فیصلہ کیا ہے آپکو مایوسی نہیں ہو گی۔