کوٹلی/چڑھوئی(وائس آف کشمیر نیوز)آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن نامزد امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی کوٹلی حلقہ 3،حلقہ5چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے انتخابات میں اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے پہلے انتخابات ملتوی کروانے کی کوششیں کی جسے پیپلزپارٹی نے ناکام بنادیا اب پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے لیکن وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور یہ یاد رکھیں اس خطے کے لوگ بکائو مال نہیں غیر ت مند اور باشعور ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کلمار، نہانی سمیت دیگر مقامات پر شمولیتی پروگرامز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جہاں انہیں غیرمعمولی پزیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی برادریوں کاخوبصورت گلدستہ بن چکا اور اب اس کی حفاظت عزت اور وقار کا خیال رکھنا میرا فرض ہے میں اس اعتماد کو ہمیشہ قائم رکھوں گا۔ انہوں نے کہاکہ جہاں چڑھوئی کو ضلع بنانا میرا خواب ہے وہاں آبادی کے تناسب سے کوٹلی کے لئے قانون ساز اسمبلی کی نشست میں اضافہ بھی کوٹلی کاحق ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا تاکہ ریاست کی تعمیر وترقی میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ کوٹلی کے حقوق حاصل کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پی ٹی آئی حکومت کے کمزور موقف نے کشمیریوں کے لئے مزید مشکلات پیدا کردیے ہیں اگر پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی جرات نہ ہوتی۔اس موقع پر درجنوں کارکنان نے پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس سے مستعفیٰ ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔نئے شامل ہونے والوں میںماسٹر سلیمان، محمد شکور، محمد ریاست، محمد قاصد، حافظ رنگزیب، کرنل رفیق، محمد حفیظ، محمد طارق، محمد عزیز، عبد الخالق، محمد رقیب، محمد بابر، محمد فرید، سجاد علی، حاجی رشید، کرامت سبحانی، شاہد کریم، محبوب، حاجی کریم، مستری رمضان، چوہدری یوسف، چوہدری یعقوب، بٹ لطیف، محمد ریاض، عابد نور، چوہدری الطاف، محمد نصیر، ساجد، چوہدری عدیل، باسط چوہدری، چوہدری داؤد، عمر خطاب، چوہدری شبیر، چوہدری حسین، چوہدری طارق ودیگر شامل تھے۔نئے شامل ہونے والوں کو اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیٰسین نے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔