باغ( وائس آف کشمیر نیوز) پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی و امیدوار قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادکشمیر کو فتح کرنے کے لیے مرکزی اور دو صوبائی حکومتوں کے تمام وسائل لگائے جارہے ہیں چیف الیکشن کمشنر اس کا نوٹس لیں انہوں نے کہاکہ یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے اسلام آباد کے حکمرانوں کو اس کی حساسیت کا ادراک کرنا چاہیے اس موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادکشمیرکے سٹیٹس کو تبدیل کر نے اور تقسیم کشمیر کے لیے لوٹوں پر مشتمل اسمبلی کسی صور ت قبول نہیں ،5لاکھ شہداء کے مقدس لہو کو رائیگان نہیں جانے دیں گے ،کورونا وباء کا بہانا بنا کر پہلے انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کی گئی چیف الیکشن کمشنر نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیڈول کا اعلان کردیا ،ریاست کے قومی تشخص اور وقار کو بچانے اور تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں اترا ہوں عوام جعلی نعروں میں نہ آئیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلام آباد کے حکمران عالمی استعمار کے نقشے میں رنگ بھرنے کے لیے ریاست کی وحدت پر حملہ آور ہیں آزادکشمیر کے عوام نے ان مزموم عزائم نہ پہچانا تو یہاں کے لوگوں کو ڈومسائل بنوانے کے لیے راولپنڈی جانا پڑے گا ،مانسہرہ،جہلم اور گجرات کے ساتھ ملا کر خطے کی حیثیت ختم کردی جائے گی اورڈیڑھ لاکھ لوگ ملازمتوں سے فارغ ہو جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ سیاست میں سرمائے کے کلچر کو ہم ختم کریں گے سیاسی کارکنوں کو عزت کا مقام دیں گے نوجوانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نوجوان بغیر سفارش کے سرکاری ملازمتوں میں گئے ۔