مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ 3مظفرآباد شہر سے نامزد امیدوار خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف برسراقتدار آکر مظفرآباد شہر کو دارلحکومت کے شایان شان بنائے گی ۔ مظفرآباد شہر کے اندر شاہ سلطان پل ، چہلہ تاماکڑی پل اور ٹاہلی منڈی تا پلیٹ کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ یہ پل مظفرآباد شہر کی اہم ضرورت ہیں جبکہ طالبات کو ان کی دہلیز پر جدید تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے مظفرآباد شہر میں خواتین کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کے لئے آزاد کشمیر یونیورسٹی کا سٹی کیمپس دستیاب ہے ۔ عوامی ضرورت کے مطابق مظفرآباد میں 2نئے ڈگری کالجز اور 4نئے انٹر سائنس کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ فنی تعلیم کے فروغ کے لئے مظفرآباد میں ٹیکنیکل بورڈ قائم کرینگے جس کے لئے جگہ اور عمارت دستیاب ہیں ۔ شہر میں قبرستانوں کے لئے دستیاب سرکاری اراضی کو استعمال میں لایا جائے گا۔ سرکاری اراضی قبرستانوں کے لئے مختص کرنے کیلئے صرف ایک انتظامی نوٹیفکیشن ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میدان سیداں میں منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع میدان سیداں سے سید اسرار شاہ ، سید ذیشان شاہ ، سید زبیر شاہ ، سید عاصم شاہ ، محمد اسماعیل قریشی ، سید محمد علی ، سید شجاعت علی ، سید وصی حیدر، سید ضمیر شاہ ، سید نصیب علی ، سید نوید گیلانی ، سید راحت شاہ ، قدیر شاہ ، سید اعزاز شاہ ، محمد نسیم قریشی اور دیگر ، یونین کونسل گوجرہ کے علاقہ کنگڑ سے مشتاق قریشی ، نور زمان قریشی ، محمد یوسف ، ارشاد قریشی ، پرویز قریشی ، نسیم قریشی ، اسلم قریشی ، خالد قریشی ، ماجد قریشی ، انس قریشی ، امان علی ، نعیم قریشی ، اشفاق قریشی ، ضیاء شاہ ، راحیل مغل اور دیگر جبکہ اپر چھتر سے ایڈووکیٹ ہارون ریاض مغل کی قیادت میں ایڈووکیٹ ریاض خان مغل ، نیاز خان مغل ، انجینئر ذی وقار خان مغل ، وقاص شاہ ، کامران قریشی ، عبداللطیف قریشی ، محمد رفیق ہاشمی ، ڈاکٹر عمر نذیر قریشی ، ڈاکٹر شعیب قریشی ، ڈاکٹر عدین الحسن قریشی ، تیمور علی ہاشمی ، ابرار خان مغل ، انجینئر حسن قریشی ، مامون ریاض مغل ، انجینئر عثمان قریشی ، دانی مرزا ، ایڈووکیٹ تیمور ریاض مغل ، سکندر ریاض مغل ، ارشد خان مغل ، زکریا احمد خان ، کامران عباس مغل ، ناہید زمان میر ، جاوید میر ، نعمان عباس مغل ، ہارث مغل ، دلاور اعوان ، خواجہ نذیر ، یونس قریشی ، وارڈ نمبر 2اور 3سے یوسف مغل ، خشکڑ سے ڈاکٹر عمر میر ، بلال میر،واجد علوی اعوان کی قیادت میں ماکڑی سے آزاد امیدوار مختار عباسی کو چھوڑ کر محمد نذر جنجوعہ ، راجہ الطاف جنجوعہ ، راجہ سجاول جنجوعہ ، راجہ شوکت جنجوعہ ، راجہ نثار جنجوعہ ، راجہ اختر جنجوعہ ، بشیر احمد اعوان ، احسن اعوان اور راجہ محمد صادق جنجوعہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی تقریبات میں ملک جمیل ، سید چن شاہ ، فاروق اشرف اعوان ، خالد مغل ، بابر خلیل چغتائی ، علی بابا ، لطیف چغتائی ، سعید مغل ، صاحبزادہ شبیر ، ملک انصر ، اجمل مغل ، زین کھوکھر، رمیض مغل اور راجہ سعود ، امین بٹ بھی موجود تھے ۔ خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ مظفرآباد شہر میں دونوں بڑے طبی مراکز کو ا پ گریڈ کیا جائے گا۔ زلزلہ سے قبل سی ایم ایچ 5سو بیڈز پر مشتمل تھا آج سی ایم ایچ بیڈز کی کل تعداد 150ہے ۔ سی ایم ایچ میں بیڈز کی فراہمی سمیت سٹی سکین اور ایم آر آئی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے جبکہ ایمز میں آزاد کشمیرکی جدید ترین لیبارٹری قائم کی جائے گی ۔ جہاں مریضوں کو ہر ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی ۔ شہر سے منسلکہ علاقوں میں موجود سرکاری عمارات کو بی ایچ یوز میں تبدیل کریں گے تاکہ قریبی علاقوں کے شہریوں کو فوری طور پر میڈیکل آفیسر سے چیک اپ کی سہولت میسر ہوسکے ۔ شہر کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ جناح ڈینٹل ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سابق سول ہسپتال اولڈ کچہری کو بھی اپ گریڈ کرکے شوگر سنٹر میں تبدیل کیا جائے گا۔ جہاں شوگر کے مریضوں کو ابتدائی علاج کی سہولیات میسر آسکیں گی۔ اپر چھتر ہائوسنگ سکیم میں کمیونٹی سنٹر کے قیام کا منصوبہ بحال کیا جائے گا۔ شہر کے اندر تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ تاریخی ورثہ کو محفوظ بنا کر یہاں تفریحی پارکس قائم کئے جائیں گے ۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی ادارہ اور میونسپل کارپوریشن کے اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گاتاکہ یہ ادارے بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کے لئے فنڈز کی کمی نہیں ۔ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث گزشتہ مالی سال میں 6ارب 42کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ لیپس ہوگیا ۔ مظفرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی حکومت نے خصوصی ترقیاتی پیکیج لیں گے ۔ اللہ رب العزت نے موقع دیا تو تحریک انصاف 2سال کے عرصہ میں مظفرآباد شہر کا نقشہ تبدیل کرکے دکھائے گی اور 2023ء تک دارلحکومت کے اندر ہر سہولت میسر ہوگی اور شہریوں سمیت تاجروں کو نکاسی آب، پانی کی فراہمی ، سیوریج سسٹم ، سٹریٹ لائٹس ، سڑکوں کی اپ گریڈیشن ، ٹریفک جام ، صحت و صفائی کے ایشوز پر مطالبات پیش کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔