وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور بلا تفریق احتساب شفافیت،روزگار کی فراہمی اور جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق بلاتفریق احتساب اور آزاد کشمیر کوترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو روزگار کی فراہمی خط کی تعمیر وترقی وخوشحالی،اور عوام کا معیارزندگی بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہر شخص کو ریاست میں تبدیلی نظر آئے۔ عوام بہت جلد پولیس، انتظامیہ اور دیگر شعبوں میں بہتری دیکھیں گے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم آزاد کشمیرکو عوامی فلاحی منصوبو ں میں وفا ق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ریاست کے عوام کی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر میں جامع اصلاحاتی ایجنڈے کی تشکیل پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مبارکباد ی۔