صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرپور میں میرا یہ آخری الیکشن تھا ان کے لیے کہتا ہوں ابھی میں نے بہت سے الیکشن لڑنے ہیں میرپور کی عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے کہ آج میں ریاست کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر ہوں میں نے 9 مرتبہ اسمبلی کا الیکشن جیتا جو آزاد کشمیر میں ایک ریکارڈ ہے ان شاء اللہ میرپور کی عوام کی تائید و حمایت سے ابھی بہت سے الیکشن جیتوں گا یونین کونسل کھاڑک میں اہلیان کھاڑک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ والد محترم سے لے کر آج تک کل 13 الیکشن یہاں سے لڑے جو سارے کے سارے تاریخ ساز لیڈ سے جیتے یونین کونسل کھاڑک کے تمام حل طلب مسائل حل کریں گے اب آپ لوگوں کو مجھے اپنے مسائل بتانے کی ضرورت نہیں میں خود ان کو حل کروں گا۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم تمام حدود و قیود پھلانگ چکے ہیں اس کے باوجود عوام کے جذبہ حریت کو ٹھنڈا نہیں کیا جا سکا بلکہ آزادی کی خواہش و جستجو میں تیزی آئی ہے بھارت کو افغانستان میں امریکی عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ میں بطور صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا جارحانہ کردار ادا کروں گا۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو چکی ہے اس حکومت کے قیام میں میں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا اب میری خواہش ہے کہ حکومت بہترین انداز سے کام کر ے عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت کی ہر طرح سے رہنمائی کروں گا کل میرپور جلسہ میں حکومتی وزراء نے عوامی سائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا ہے ان شاءاللہ اب میرپور کے مسائل حل ہوں گے۔ میرپور میں بے روز گاری بڑا چیلنج ہے میرپور کے اداروں میں گزشتہ کئی ادوار سے باہر سے لوگوں کو بھرتی کر کے میرپور کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی گئی ہے اب اس سلسلے کو آگے نہیں چلنے دیں گے میرپور کے اداروں میں صرف میرپور کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونین کونسل کھاڑک میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب سے چوہدری مختار نے بھی خطاب کیا قبل ازیں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں نکہ نومال کھاڑک میں پی ٹی آئی کشمیر بریڈ فورڈ کے سابق نائب صدر چوہدری آصف علی ڈی سی کے سیکرٹریٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا نکہ نومال آمد پر اہلیان نکہ نومال کی جانب سے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شاندار استقبال پر نکہ نومال کی عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے خطاب میں چوہدری آصف علی ڈی سی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ استقبالیہ تقریب سے چوہدری معروف انجینئر عبدالقدوس نے بھی خطاب کیا۔

66