وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا اپنے آبائی حلقے کا دورہ ری شیڈول۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی گیارہ ستمبر سے تین روزہ حلقے کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی اسلام آباد سے گیارہ ستمبر صبح ساڑھے آٹھ بجے آزاد پتن کے راستے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کی وفات کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔وزیر اعظم آزادجموں وکشمیردورہ کے دوران راولاکوٹ، ہجیرہ،کھائیگلہ، منڈھول، دھر بازار،بٹل،عباسپور،سیہڑہ اور تتہ پانی کے مقامات پر مختلف استقبالیہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔