آزادکشمیر کے وزیر آبپاشی، زراعت،لائیو سٹاک واسماء سردار میر اکبر خان سے نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد طاہر انور کی ملاقات۔آزادکشمیر کے اندر”نیشنل پروگرام برائے بہتری آبی ذخائر” اور ”نیشنل پروگرام برائے بہتری بارانی کمانڈ ایرایا” کے تحت مکمل ہونے والے اور زیر تکمیل منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل آبپاشی وسمال ڈیمز آزادکشمیر شفیق الرحمن ڈار، پراجیکٹ ڈائریکٹر بشارت حسین درانی،ڈپٹی پراجیکٹ کوآرڈینیٹرپاکستان سیف السلام،ڈپٹی،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈاکٹر تہمینہ اقبال،،ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ اعجاز احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے وزیر زراعت وآبپاشی سردار میر اکبر خان نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ دو دہایوں سے ہمارے زمینداران نے زراعت کی طرف توجہ دینی چھوڑ دی ہے جسکی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے زراعت کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں زراعت کے نظام کو بہتر کریں گے تاکہ عام آدمی اس سے استعفادہ حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا ان قومی پروگرامز سیآزادکشمیر میں آبپاشی کانظام بہتر ہوگا جو بری طرح متاثر ہوچکا تھا۔ ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جس نے قومی نوعیت کے اس منصوبہ میں آزادکشمیر کو بھی شامل کیا ہے۔ آزادکشمیر کازیادہ تر پہاڑی علاقے پر مشتمل خطہ ہے جہاں لوگ چھوٹی چھوٹی زرعی زمینوں سے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے آبپاشی کا موثر نظام نہ ہونے اور موسمی تغیرات کے باعث زمیندروں کو انکی محنت کا مناسب نتیجہ حاصل نہیں ہو رہا تھا جسکی وجہ سے انہوں نے زراعت کی طرف توجہ دینی بالکل چھوڑ دی تھی۔ یہ قومی منصوبہ جات آزادکشمیر میں زرعی اصلاعات کی جانب سنگ میل ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی ان منصوبہ جات کی شفاف اور بروقت تکمیل میں بھرپور تعاون کرے گا۔ اس موقع پر نیشنل پراجیکٹ کوآڈینیٹر محمد طاہر انور نے وزیر زراعت وآبپاشی کا شکریہ ادا کیا اور حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھرپور تعاون پر انکی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اس نیشنل پروگرام کے تحت بھرپور کام جاری ہے اور منصوبہ جات عوامی ضرورت کے تحت ڈیزاین کیے گے ہیں۔ قومی سطح سے بھی ان منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کے محکمہ آبپاشی اپنی سطح پر بھی ان منصوبہ جات کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بناے گا۔
771 ShareLikeCommentShare