آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر میں محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں محکمہ تعلیم اپنے آپ کو اس کے لیے تیار کر ے۔ تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کریں گے تاہم معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔محکمہ تعلیم آزادکشمیر کا سب سے بڑا سرکاری محکمہ ہے۔ اس کے انتظامی آفیسران اپنے آپ کو اس تعداد کے لحاظ سے کارکردگی کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اچھی نتائج دکھانے والوں اداروں کی حوصلہ افزائی جبکہ بہتر نتائج نہ دینے والے ادارے سزا سے نہیں بچیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ بریفنگ میں سیکرٹری تعلیم سکولز زاہد عباسی، سپیشل سیکرٹری خالدمرزا، ایڈیشنل سیکرٹری ارشد کاظمی سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ قبل ازیں وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی نے بتایا کہ محکمہ معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نہ صرف نصابی تعلیم بلکہ طلباء و طالبات کی کردار سازی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ محکمہ سے آن ڈیوٹی سسٹم کو خاتمہ کیا جارہا ہے۔تعلیمی اداروں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے اچانک معائنوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیر تعلیم نے محکمانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتر ی کی گنجائش موجود ہے اس لیے محکمہ کے جن جن شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے سیکرٹری تعلیم ان میں بہتری لانے کے اقدامات عمل میں لائیں۔ وزیرتعلیم سکولز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان تعلیم کے شعبہ میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔ آزادکشمیر میں بھی پاکستان کی طرح تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم کو ترجیح نمبر ایک قرار دے رہی ہے۔ مرکزی حکومت جو نیا پراجیکٹ لا رہی ہے اس میں سکولوں کی عمارتیں، واش روم، چاردیواری، کھیل کے لوازمات، نصابی و غیر نصابی ضروریات شامل ہیں۔

35352 Comments1 ShareLikeCommentShare