آزادکشمیر کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک واسماء سردار میر اکبر خان کا اسماء اکیڈمی گڑھی دوپٹہ کادورہ۔ دورہ کے دوران اکیڈمی کے سٹاف نے وزیر حکومت کا پر تپا ک استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت، محمد بشیر بٹ، ڈی جی امور حیوانات عدنان رشید، ڈی جی آبپاشی شفیق الرحمن ڈار اور دیگر آفیسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اسما راجہ گلزار حسین نے وزیر حکومت کواکیڈمی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سردار میر اکبر خان نے دورہ کے دوران اسما اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سٹاف کو بہترین کام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو فعال بنانے کے لیے حکومت اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ ہم اکیڈمی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے اور وسائل مہیاکریں گے۔ سٹاف کے جملہ مسائل حل کروانے کی کوشش کریں گے۔تربیتی کورسز کے لیے مزید اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسماء اکیڈمی کی زمین کو واگزار کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ سرکاری زمین پر کسی کو قابض ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ادارہ کو فعال بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں گے۔ پروفیشنل سٹاف کی کمی کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے اس کے لیے ادارہ فائل ورک پورا کرے۔ ادارے کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف اقسام کے پھول اور پودے لگائے جائیں۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر اسماء راجہ طاہر عظیم کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ دریں اثناء وزیرازراعت ولائیوسٹاک نے رشید آباد میں واقع پرائیویٹ ڈیری فارم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ڈیری فارم میں اچھی نسل کی گائے اور بھینسوں کی افزائش نسل سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتاہے۔ شہر کے نزدیک اس طرح کے مزید فارم کی ضرورت ہے۔ اس سے شہر میں خالص دودھ اور گوشت کی کمی کو پور ا کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ امور حیوانات اس سلسلہ میں تیکنیکی معاونت عوام کو فراہم کرے اور لوگوں کو راغب کرے کے وہ اس طرف توجہ دیں۔

991 ShareLikeCommentShare