گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تفصیلی ملاقات۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بین الاقوامی امور،مسئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی۔گورنر پنجاب نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور بین الاقوامی برادری کوکشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کیے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پنجاب میں مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔