آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات، قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق سردار فہیم اختر ربانی نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ترقی و خوشحالی کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔پاکستان کے بعد آزادکشمیر کے عوام نے بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ویژن پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے اس پرپورا اتریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں جو تعمیر وترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے اسکا آزادکشمیر میں بھی آغاز ہونے جارہے ہیں۔ طویل عرصہ بعد پاکستان کو عمران خان جیسی مدبر قیادت میسر آئی ہے۔ عمران خان نے چینلجز پر قابو پا کر ملک کو صحیح سمت پر گامزن کیا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کا سفیر بن کر عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے۔ عمران خان کے اقدامات سے کشمیریوں کے موقف کو تقویت ملی، دنیا نے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینی شروع کی اور ہندوستان کے مکروہ عزائم بے نقاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سرپرستی اورر ہنمائی میں آزادکشمیر کو مثالی ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے۔
441 ShareLikeCommentShare