وزیر منصوبہ بندی و ترقیات،ماحولیات چوہدری محمد رشید نے مالی سال 2016 تا 2021 کی لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی جملہ مدات کی منظور شدہ سکیموں سمیت کشمیر کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ 10 دن کے اندر طلب کرتے ہوئے ان منصوبوں کی فزیکل چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بجٹ بارے تفصیلی بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں بارے شکایات کے انبار ہیں لہذا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے جملہ منظور شدہ پی سی ون اور نان پی سی ون ترقیاتی سکیموں کا ریکارڈ جس میں منصوبہ کا نام لاگت،پراجیکٹ لیڈر کا نام شامل ہو 10 ایام میں مہیا کیا جائے تاکہ اس ریکارڈ کی روشنی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ/ مانیٹرنگ، سمیت جملہ متعلقہ اتھارٹیز ان منصوبوں کی موقع پر معائنہ کرتے ہوتے ہوئے ایسے منصوبہ جات جو نامکمل ہیں یا موقع پر موجود ہی نہیں ہیں ان کے ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے انہیں سزا جزا کے عمل سے گزارا جائے چودھری محمد رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کے ویژن کے مطابق چیک اینڈ بیلنس سسٹم کو یقینی بنایا جا سکے، قبل ازیں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر بشیر بٹ، چیف رورل ڈویلپمنٹ احمد وسیم قریشی اور دیگر نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے زیر اہتمام مکمل کی گئی جاریہ اور نئے منصوبوں کی لاگت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر بہر صورت تکمیل یقینی بنائی جائے، کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ عوام کی خدمت کیلئے حکومت میں آئے ہیں، ہر وہ کام کرینگے جس سے عوام کو فائدہ ہو‘ شفافیت کو یقینی بنایاجائیگا‘سستی و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

44