وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا رات گئے اچانک بغیر پروٹوکول ایمز ہسپتال مظفرآباد کا دورہ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مریضوں کی عیادت کی اور وہاں موجود لوگوں کے مسائل سنے۔وزیراعظم سے مریضوں نے دوائیوں کی عدم دستیابی کی شکایت کی،وزیر اعظم نے ڈاکٹرز کی غیر حاضری اور دوائیوں کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا حاضری روسٹر طلب کر لیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے ہسپتال کے اچانک دورے پر مریضوں کے ساتھ موجود عزیز و اقارب کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوامی وزیراعظم ہیں، ہمارا درد سمجھتے ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔۔

11