آزادکشمیر کابینہ کی بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس، عوام کو رسل و رسائل کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے نیا کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ممبران اسمبلی سے تجاویز طلب، نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی جانب سے چیف انجینئر پبلک ہیلتھ (نارتھ ) کو دیئے جانے والے 1 ارب روپے کے خلاف ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب ،واپڈا کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں دی گئی واٹر سپلائی سکیموں کی مانیٹرنگ کی ہدایات جاری، کابینہ کی بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیرمین کمیٹی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید ہوا اجلاس میں وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ شاہرات اظہر صادق بھی شریک تھے اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر بشیر بٹ، سیکرٹری ورکس غلام بشیر مغل ،چیف انجینئر شاہرات نارتھ راجہ محمد شریف خان ، پی اینڈ ڈی ڈی کے چیف صاحبان نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، وزیر تعمیرات عامہ شاہرات اظہر صادق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے ہمارے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق آزاد کشمیر کو مثالی ریاست بنائیں گے جس میں لوگ حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے- انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے گی،وزیر اعظم عبدالقیوم خان نیازی کی قیادت میں کابینہ کے تمام اراکین عوام کے خادم ہیں، حکومتی مشینری عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے، آزادکشمیر میں ترقی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں،کچھ عرصہ میں آزادکشمیر کے عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے،عمران خان کے ویژن کے مطابق نچلے طبقے کو اوپر لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے،اللہ رب العزت نے اقتدار عوام کی خدمت کے لیے دیا،عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہندوستان کے بدترین ظلم و جبر کے سامنے کلمہ حق کہنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ، میں خونی لکیر پر رہنے والوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، ایل او سی پر رہنے والے تمام لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، مجھے ایل او سی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار کی محرومیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، جن لوگوں نے ریاستی وسائل کو لوٹا، ان کا کڑا احتساب ہوگا، کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت شاہرات کے زیر اہتمام عوام کو رسل و رسائل کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے نیا کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرے گی جس پر عملدرآمد کیلئے ممبران اسمبلی سے تجاوز طلب کر لی گئی ہیں اس موقع پر نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی جانب سے چیف انجینئر پبلک ہیلتھ نارتھ کو فراہم کردہ 1 ارب روپے کی خطیر رقم کے خلاف دئیے گئے منصوبہ جات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے