وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر ترقیاتی پیکیج اور پانچ سالہ ترقیاتی پلان پر بات چیت کی گئی۔ترقیاتی پیکیج میں سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی، بنیادی صحت و تعلیم اور ایل او سی کے قریب مقیم آبادی کیلئے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

442 SharesLikeCommentShare