راولاکوٹ ب1
آزاد ریاست جموں وکشمیر حکومت کی خصوصی ہدایت پر میں 18 تا 24 اکتوبر 2021ہفتہ سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں ضلع پونچھ کے منفرد حیثیت کے سیاحتی مقام کوئیان میں ہفتہ صفائی مہم کا تیسرے روز صفائی کی گئی جس میں اے ڈی ٹورازم طارق محمود انفارمیشن آفیسر راجا علاوالدیں محکمہ سیاحت کے ملازمین سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر اے ڈی ٹورازم طارق محمود کا کہنا تھا ،ضلع بھر میں موجودہ سیاحتی مقامات کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں پر جا کر صفائی مہم کو پا یا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت کے ملازمین روزانہ کی بنیاد پر گیسٹ ہاوس کے اردگرد صفائی کرتے ہیں آج کی صفائی مہم کے نتجے میں تقربیا 2 من کچرا ہذف کیا گیا حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق 18 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک ہفتہ صفائی مہم بھر پور انداز میں منائی جائے گی اے ڈی سیاحت طارق محمود نے صفائی مہم میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا