مظفرآباد(پی آئی ڈی) ا1
خصوصی ہفتہ صفائی کے دوران بہترین کارکردگی پر بلدیاتی ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ تقریب سے مہمان خصوصی وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ اور چیف آفیسر بلدیہ بلدیہ انجم بلال نے خطاب کیا ۔ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کے آج اپنے ان بھائیوں کی حوصلہ آفزائی کر رہا ہوں جو میرے شہر کی رونق ہیں۔سینٹری ورکرز سے زیادہ شہر کے لیے نہ کسی نے قربانی دی ہے اور نہ دے سکتا ہے،بلدیہ اور اسکا عملہ شہر کا خدمت گار ہے،کوئی شہر اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بلدیہ کو باوقاراور مضبوط نہیں بنایا جائے۔بلدیہ کی عددی قوت میں اضافہ کریں گے۔ شہر کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر اسے صفائی رکھنا بھی مزید مشکل ہوتا جار ہا ہے ، بلدیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور محکمہ کے تمام مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریںگے ۔بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے مسائل بھی جلد حل کریں گے۔ اللہ کی جانب سے ملنے والے اختیار کو اس کی رضا کے لیے استعمال کروں گا ۔لوکل گورنمنٹ کے منصوبہ جات دفاتر میں آویزاں ہونگے۔چھتر کے مقام پر فائیر بریگیڈ کا نیا اسٹیشن قائم کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر 120 سینٹری ورکرز سمیت بلدیہ عظمیٰ کے آفیسران کو خصوصی ہفتہ صفائی کے دوران اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی اسناد،نقد انعامات اور اضافی آلاونس دے دیئے گئے۔