راولاکوٹ
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ایک اور انتحابی وعدہ پورا کر دیا۔۔ راولاکوٹ میں آزاد کشمیر کا پہلا ویمن پولیس اسٹیشن قائم۔۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ کا افتتاح کر دیا۔۔اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی نیئر ایوب، خطاب اعظم،انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک، سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ، کمشنر پونچھ سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے مظفرآباد کی طرح پونچھ میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ویمن پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے۔ آزاد کشمیر بھر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت پولیس ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے پہلے ویمن پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔الیکشن میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کروں گا۔گزشتہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث خطے میں ریفارمز کا آغاز نہ ہو سکا۔آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے میگا پروجیکٹس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔راولاکوٹ سمیت خطے میں ترقی کا انقلاب لائیں گے، گزشتہ دور کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کو پولیس اسٹیشن میں خواتین کیلئے سہولیات سے متعلق بریفنگ دی
٭٭٭٭٭٭