بنڈالہ سماہنی(پی آئی ڈی)
چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرشکیل قادر خان نے ایل او سی سیکٹر کے پاس اپنی مدد آپ کے بنائے گئے ہسپتال،بنڈالہ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،ڈی ایچ او ڈاکٹر محبوب احمد اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے اس موقع پر انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت بہترین انداز میں چلایا جانے والا ہسپتال ہے جس میں ادویات اور دیگر طبی آلات و سٹاف موجود ہے جو ایل او سی میں زخمی ہونے والے افراد کوفوری طور پر طبی امداد دیتا ہے،ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے بتایا کہ محیرحضرات کے تعاون سے چلنے والے ہسپتال میں طبی عملہ،ڈاکٹرز ادویات کے علاوہ مقامی افراد بھی یہاں لوگوں کی مدد کرتے ہیں بھارتی افواج کی فائرنگ سے آئے دن یہاں واقعات ہونے کے باعث بےشمار لوگ زخمی ہوتے ہیں ان کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد یہاں سے دے کر ہسپتالوں میں پہنچایا جاتا ہے،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے اس موقع پر ادویات اور دیگر طبی آلات کا معائنہ کیا اور کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کے اس اقدام کو سراہتی ہے اور حکومت کی کوشش ہو گی ایسے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاجائے, جس میں لوگوں کی کاوش بھی شامل ہے حکومت کی اولین ترجیح ہو گی کہ وہ صحت کے حوالے سے بہترین وسائل دے.