بھمبر )ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے بھمبر پریس کلب کا دورہ کیا صدر پریس کلب جمیل شفیع نے دیگر عہدیدارن،ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا،صدر جمیل شفیع جنرل سیکرٹری راجہ وحید مراد،سیںنیر نائب صدر عاطف اکرم ,نائب صدرریحان اسلم ودیگر نے انہیں بریفنگ دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے،موجودہ حکومت کی طرف سے صحافیوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فلاح و بہبود کا کام جاری ہے.اعلی تعلیم،میڈیکل ورہائش کے مسائل حل کررہے ہیں،دور دارز علاقوں میں صحافی بغیرتنخواہ کیکام کرتے ہیں،جس سے ہم بخوبی آگاہ ہیں،اشتہارات سے کٹوتی کر کے صحافیوں کے لئے مزید فلاحی کام کئے جائیں گے۔