وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں اور حریت قیادت کو ملا کر ایک فورم تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی دنیا میں جا کر کشمیر یوں کے پیدائشی حق پر دنیا کو قائل کیا جا سکے۔ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد کشمیریوں کیلئے مقدس جگہ ہے ہمارا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔ موجودہ وقت میں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے آپس کے لڑائی جھگڑے بھلا کر سب کو ساتھ لیکر چلیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزاد ی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔