عدالت العالیہ میں ججزکی کمی کو دور کرنے کیلئے چیئر مین کشمیر کو نسل نے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بھیجی گئی سمری سے انصاف کرتے ہوئے 2ڈسٹرک اینڈ سیشن ججز سردار لیاقت اور میاں عارف سمیت 4ججز کو عدالت العالیہ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان مقدمہ زرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے طویل مشاورت کے بعد چیئر مین کشمیر کونسل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو سمری بھیجی تھی جن میں 2ڈسٹرک اینڈ سیشن جج جبکہ 40سینئر وکلاء شامل تھے جن کو عدالت العالیہ میں خالی آسامیوں کے خلاف تعیناتی کی سفارش کی گئی چیئر مین کشمیر کونسل نے عدالت العالیہ میں ججز کی تقررری ،بھیجی گئی سمری کوشارٹ لسٹ کرنے کے بعد 6ناموں پر اتفاق کیا جن میں 2ڈسٹرک اینڈ سیشن جج سردار لیاقت اور میاں عارف حسین جبکہ 4سینئر وکلاء سردار حبیب ضیاء ،چوہدری خالد رشید، سید شاہد،بہار محمد اعجاز خان شامل ہیں کو عدالت العالیہ میں تعیناتی کی منظوری دے دی،جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے عدالت العالیہ کو گزشتہ سال سے ججز کی کمی کا سامنا تھا، جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا،نئے ججز کی تعیناتی سے عوامی مسائل جو مقدمات کی صور ت میں زیر کار ہیں وہ حل ہوں گے۔