صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عدالت العالیہ کے ججز کی تعیناتی میں درپیش مشکلات کی وجہ سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں دقت کا سامنا تھا۔ اگرچہ عدالت العالیہ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے اپنی بساط کے مطابق کوششیں کیں لیکن جہاں پر 15ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہوں وہاں ایک فرد کے لیے ان کو یکسو کرنا ایک مشکل کام تھا۔ اس لیے ہم نے کوشش کی کے انصاف و میرٹ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی بروقت ممکن ہو سکے۔ لیکن چونکہ اس سلسلے میں ایک پروسیجر طے ہونے کی وجہ سے ججز کی تعیناتی میں کچھ وقت بھی لگا۔ اب یہ مسئلہ چھ ججز کی تعیناتی کے بعد حل ہو چکا ہے اور جتنے بھی مقدمات ہیں اب انہیں سنا جا سکے گا اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے گا۔ نئے ججز سے ہماری بھی اور عوام کی بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ ان توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کے ہمراہ جسٹس محمد حبیب ضیاء، جسٹس محمد اعجاز خان، جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار لیاقت حسین شاہین بھی موجود