بھمبر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشدمحمود جرال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل شکایات کے حوالے سے جائزہ لیاگیا ,ڈپٹی کمشنرنے ہدایات کیں کہ چیف سیکرٹری کے احکامات پرشہریوں کی شکایات کافوری ازالہ کیاجائے
شکایات کو بروقت یکسو کیا جائے ،10 دن کے اندر شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے دفتر ہذا کو مطلع کیا جائے,شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے, سربراہان محکمہ جات تمام شکایات کی بروقت یکسوئی کو یقینی بنائیں گے,اس سلسلہ میں تینوں تحصیلوں میں ایس ڈی ایم صاحبان نگرانی کریں گے,اجلاس میں اے سی ہیڈکوارٹر محمد عیص بیگ,اے ایس پی جیل راجہ عدنان خان کیانی,ایکسئین طاہریاسین,ڈی ڈی زراعت راجہ الیاس خان,ایس ڈی او عمارات چوہدری فاروق زبیر,ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار,فوکل پرسن مبشر مشتاق,رینج آفیسرجنگلات,فاریسٹرملک جاوید سمیت مختلف ادارہ جات کے سربراہان نے شرکت کی.ایس ڈی ایم محمد عیص بیگ و دیگرشرکاء نےمختلف تجاویز دیں جس پرڈپٹی کمشنرنے انہیں سراہا.