مظفرآباد ۔
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق آزادجموں وکشمیر کونسل کی دو خالی نشستوں کی پولنگ مورخہ 24 جنوری 2022 بوقت 10 بجے صبح تا 02 بجے دن آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ہال واقع بلاک نمبر 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں انعقاد پذیر ہوگی۔ مذکورہ انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج معزز اراکین آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی پر مشتمل ہے۔ لہذا بہ تقاضائے قانون آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی صادر کردہ ہدایت کی روشنی میں جملہ معزز اراکین آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کو بذریعہ پریس ریلیز آگاہ کیا جاتاہے کہ وہ مقرہ تاریخ یعنی مورخہ 24 جنوری 2022 کو آزادجموں وکشمیر کونسل کی دو خالی نشستوں کے انتخاب کے لیے پولنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ یہ بات سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن(ترجمان) نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔