مظفرآباد
چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہیکہ کشمیر پر کوئی بھی سودے بازی نہیں کرسکتا لائن آف کنٹرول کے شہداء اور ان کے ورثاء کشمیر کی بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے گذشتہ روز ایوان صدر مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چئیرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ میں آ ج یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق و متحد ہیں انھوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کو بنکرز بنا کر دیں گے چئیرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی آزادی کا سورج دیکھیں گے۔