پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر اندرولا کامینارا Androulla Kaminara) (Ms. نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مسئلہ کشمیر کاکشمیر ی عوام کی اُمنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے پر امن حل از بس ضروری ہے کیونکہ اس مسئلے کے حل نہ ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف کی کشمیر ی عوام طویل عرصہ سے مسائل اورمشکلات کا شکار ہیں وہ بدھ کی صبح اسلام آبا دمیں واقعہ یورپین یونین کے سفارت خانے میں ممتاز روحانی شخصیت اور پاکستان کے معروف روحانی درگاہ دربار عالیہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین اور سابق رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی پیر سیدڈاکٹر محمد علی رضا بخاری سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہی تھیں سید حسن رضا بخاری بھی اس موقعہ پر موجود تھے اُنہوں نے مزیدکہا کہ یورپین یونین پاکستان کے حکومتی و عوامی سطح پر اپنے تعلقات کا بڑی اہمیت دیتی ہے اور اِن کے فروغ کے حوالے سے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جا ئیں گی اُنہوں نے کہا کہ دیرپاء امن، سماجی ترقی، انسانوں کی بہتر ی کے لیے بین الامذاھب تعلقات، انسانی حقوق اورمساوات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ دنیا کو موجودہ حالات میں عالمی بھائی چارے، مذھبی رواداری اور احترام آدمیت کے جذبات کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ دنیا کو امن اور ترقی کا گہوراہ بنایا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ صوفی ازم انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے،دنیا میں انسانی اقدار کے فروغ اور بہتر معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار کر سکتا ہے کیونکہ صوفی ازم کا پیغام کسی ایک قوم کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت اور اقوام عالم کے لیے ہے اُنہوں نے پیغام پاکستان اعلامیہ کو پاکستان میں مذھبی و سماجی رواداری کے فروغ میں اہم دستاویز قراردیا اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہو ئے ممتاز روحانی شخصیت اور پاکستان کے معروف روحانی درگاہ دربار عالیہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی پیر سید محمد علی رضا بخاری نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذھب ہے اور اسلام میں مذھبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کو ئی گنجائش نہیں اور اسلامی نظام حکومت اور آئین پاکستان میں مذھبی اقلیتوں کے مال وجان اور مذھبی و انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان اعلامیہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ موقف ہے جس کی بنیاد پر پاکستا ن میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے مذھبی قیادت اور سول سوسائٹی میں اتفاق پایا جاتا ہے اُنہوں نے یورپین یونین کی سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نہتے شہریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیااور اُن کے حل کے لیے یورپین یونین کے کردار کی ضرروت پر زور دیااُنہوں نے یورپین سفیر کو پاکستان میں بین الامذاھب تعلقات کے فروغ، سماجی رواداری، مساوات، انسانی حقوق، صنفی امتیاز کے خاتمے، صنفی برابری اور دیگر شعبوں میں اپنی کاوشوں کے بارے میں یورپین یونین کے سفیر کو آگاہ کیا اور اُنہیں اپنی جانب سے خصوصی شیلڈ اور پیغام پاکستان اعلامیے کی کاپی پیش کی