آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور وفاقی وزیر پلاننگ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز اسد عمر کی اسلام آباد میں ملاقات۔دونوں رہنماوں نے ترقیاتی منصوبوں،کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج،کنٹرول لائن پیکج سمیت اہم منصوبوں پر بات چیت کی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر کی ترقی میں گہری دلچسبی رکھتے ہیں آئندہ دو ہفتوں تک تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا مسودہ وزیراعظم پاکستان کو منظوری کے لیے ارسال کر دیا جائے گا۔اور جلد اس سلسلہ میں مٹینگ کی جائے گی جس میں صدر وزیراعظم آزاد کشمیر اورمتعلقہ حکام کو بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پیش کردہ تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ھیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خاص طور پر پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق وافر فنڈز فراہم کریگا تاکہ ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام یک جاں دو قالب ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ سیاحت کے ذریعے ریاست کی آمدن میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے وفاقی وزیر کو مانسہرہ مظفرآباد موٹروے،لوہار گلی ٹنل،لیپہ ٹنل،کہوڑی کامسر ٹنل کے حوالے سے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے آزادکشمیر میں رسل و رسائل اور آمدورفت کی سہولتیں آسانی سے میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کے لیے جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیرہوں کا جذباتی رشتہ ہے جو آنے والے دن کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر یوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام نے عمران خان کے ویڑن اور تحریک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا حکومت اس پر ہورا اترے گی۔